فرینکفرٹ، جرمنی میں پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ٹی ڈی اے پی نے فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ایمبی اینٹی‘‘ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 12 اکتوبر 2017ئ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کٹلری، کراکری، کچن ویئر، ہاؤس ویئر اور گفٹ آئٹمز تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی عالمی خریداروں کے سامنے نمائش کر سکیں گے جبکہ اس سے انہیں کاروباری معاملات طے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پانچ روزہ نمائش 9 تا 13 فروری 2018ئ کو فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.