تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب,منصوبے سے توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری ہوں گی

جدت ویب ڈیسک ::تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ، بھارت ، افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کے قدیم روابط بحال ہونے کا تاریخی موقع ہے ۔ منصوبے سے توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری ہوں گی ۔ ترکمانستان کے شہر سرحت آبات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف، افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر بھی شریک ہوئے ۔ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور راہداری کے حوالے سے تاپی گیس منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اورعلاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر مفید بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ملک میں گیس کی کمی پر قابو پا لیا ہے ۔ پاکستان دنیا بھر کے تاجروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.