عمران خان ،شیخ رشید، طاہر القادری ملک کیلئے وائرس ہیں، طلال چوہدری

جہلم جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے غلط کاموں کے باعث جوائنٹ انوسٹی گیشن کی قل خوانی اور دعائے مغفرت پڑھیں گے عمران خان شیخ رشید طاہر القادری اور ق لیگ ملک کیلئے وائرس ہیں اور ان کا اینٹی وائرس صرف نواز شریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قوم نے جے آئی ٹی کو جواب دے دیا کہ نواز شریف بے قصور ہیں جے آئی ٹی نے جتنے بھی غلط کام کئے اس حوالے سے جے آئی ٹی کی رسم قل اور مغفرت کی دعا بھی جلسے میں پڑھیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان ، مولوی طاہر القادری، شیخ رشید اور مسلم لیگ âقá یہ تمام سابق صدر مشرف کے ریفرنڈم کے حامی تھے اور ان کے پولنگ ایجنٹ تھے یہ لوگ سسٹم کیلئے بہت بڑے وائرس ہیں ان کا اینٹی وائرس صرف اور صرف نواز شریف ہے طلال چوہدری نے کہا کہ عالمی دہشتگردوں کے پاس بھی اپیل کے دو حق ہوتے ہیں لیکن یہ کیسا نظام ہے کہ کروڑوں عوام کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.