مودی سرکارمسلمان دشمنی میں اپنے ہی ملک کے ثقافتی ورثے کے پیچھے پڑ گئی، جانیے

جدت ویب ڈیسک :دنیا بھرمیں محبت کی علامت سمجھے جانےوالے تاج محل کوانتہاپسند حکمراں جماعت کی جانب سے نفرت کا سامناہے ۔  بھارت کی حکمران جماعت مسلمان دشمنی میں اپنے ہی ملک کے ثقافتی ورثے کے پیچھے پڑ گئی ۔ بی جے پی کےرہنما سوم سنگیت نے کہا کہ مودی سرکارتاریخ کو بدلنے کا کام کررہی ہیں۔سوم سنگیت نے مزید کہا کہ بہت لوگوں کو درد ہوا جب تاج محل کو محکمہ سیاحت کے کتابچے سے ہٹایا گیا ۔ انہوں نے کہا گذشتہ سالوں میں تاریخ کو مسخ کر دیا گیا تھا جبکہ اب اسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ بقول سوم سنگیت ان کے بھگوان رام سےکرشن تک اورمہارانا پرتاب سے شیو جی تک سبھی کوصحیح مقام تک لایا جا رہا ہے۔سوم سنگیت نے کہا کہ شاہجہان انڈیا کے سبھی ہندوؤں کو ختم کرنا چاہتا تھا اور ایسے حکمران کی عمارت ہندوستان کی تاریخ کا حصہ نہیں ہو سکتی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.