شام،باغیوں کے حملے میں 28 فوجی ہلاک

دمشق جدت ویب ڈیسک شام میں حکومت مخالف باغیوں نے گھات لگا کر کم از کم 28 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ باغیوں نے یہ کارروائی شام کے مشرقی علاقے الغوطہ میں کی جس کے نتیجے میں 28 فوجیوں کو ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ 2011ئ میں شامی صدر کے خلاف شروع ہونے والی بغاوت میں اب تک 3 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک جب کہ کئی ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.