دشمنوں کی شکست کا سلسلہ جاری رہے گا، شامی صدر

دمشق جدت ویب ڈیسک شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ جب تک شام کے جوانوں میں استقامت ہے اس وقت تک دشمنوں کی شکست کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ شام کے صدر بشار اسد نے ثابت قدم عرب جوانوں کی جمعیت کے زیرعنوان دوسرے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دشمنوں کا مقصد روز اول سے ہی استقامت کے جذبے کو خاموش کرنا تھا لیکن دشمنوں کو اپنے مقصد میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ شام کے صدر بشار اسد نے شامی نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں ہمارے نوجوانوں کی ذمہ داری شام کو تعمیر و ترقی کے راستے گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام میں استقامت کا مظاہرہ کرنے والی قوتوں نے دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.