آئین کی شق 62اور 63 کیسے ختم ہوگی کیوں ختم ہوگی، سید خورشید شاہ

سکھر جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی ریلی پر کم سے کم 40 یا 50 کروڑ خرچ ہوا اور ان کی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی ،ان کا انقلاب نوازبچاؤ انقلاب ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ 62 ،63 کو ہم ختم کر رہے تھے مگر نوازشریف کے ذہن میں سازش تھی, نوازشریف بتائیں جواس وقت کہا وہ ٹھیک تھا یا آج جوکہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے؟ وہ سوچ رہے تھے ان شقوں کو میموا سکینڈل میں آصف زرداری پرلگائیں گے۔صحافی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا گیا کہ آئین کی شق 62 ،63 ختم ہو تو آپ ساتھ دیں گے؟ اس کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ کیسے ختم ہوگی کیوں ختم ہوگی ،وقت آنے پر دیکھیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو نا اہل قرار دیا ،نواز اور شہبازشریف نے نااہل کرانے میں کردار ادا کیا، انہیں وہ وقت یاد کرنا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سزا ہوئی تو کہا گیا اسی وقت نکل جاؤ یہ انسانوں کی بستی ہے حیوانوں کی نہیں، نوازشریف بتائیں جو پہلے کہا تھا وہ ٹھیک تھا یا آج جو کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے ، 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کو آج جب عدلیہ نے نااہل قرار دیا تو انہیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.