کرسی ملتے ہی میاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشےد شاہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62,63کے خاتمے کیلئے میاں صاحب کی منتیں کی تھیں مگر کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب یہ سب کچھ بھول جاتے ہیں،اپنی بقائ کیلئے ریلی نکالنا ہرجماعت کا حق ہے مگر نوازشریف نے عوام میں آنے کیلئے بہت دیر کردی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو کہا تھا کہ آرٹیکل62,63 ضیائ الحق کی ایجاد ہے اسے ختم کردو مگر میاں صاحب کو4سال سے میری بات سمجھ نہیں آئی کیونکہ جب کرسی مل جاتی ہے تو سب کچھ بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھٹو کا فلسفہ’’طاقت کا سرچشمہ عوام ہے‘‘ سمجھ اگیا مگر میاں صاحب بہت دیر کردی مہربان آتے آتے کیونکہ نوازشریف نے عوام میں جانے کا فیصلہ دیر سے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت4سال ہونی چاہئے لیکن آرٹیکل62,63 میں تبدیلی کا وقت نہیں کیونکہ نوازشریف اب نااہل ہوچکے ہیں اور ہم نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ طاقت کی بجائے پارلیمنٹ پر بھروسہ کریں مگر انہوں نے وہی شاخ کاٹی جس پر وہ بیٹھے رہے ہیں۔انہوں نے مزےد کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی،تمام مسائل کا حل ہمارے پاس موجود ہے،پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں وہ بھی اپوزیشن میں ہیں ہم بھی۔این اے 120میں اگر بیگم کلثوم نواز کو ٹکٹ دیا گیا تو انتخاب جیت جائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.