سوئٹزرلینڈ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 14 افراد لاپتہ

جینوا جدت ویب ڈیسک سوئٹزرلینڈ میں پہاڑی تودہ گرنے کے ایک واقعے میں 14 افراد لاپتہ ہو گئے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ لاپتہ افراد میں جرمن اور آسٹریا کے شہری بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ اٹلی کی سرحد کے قریب گراؤبنڈن کی پہاڑیوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے پیش آیا جہاں علاقے میں آباد سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.