میٹھی چیزیں کھانے سے ڈپریشن کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے، تحقیق

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک میٹھی چیزیں کھانے سے نہ صرف موٹا اورذیابیطس کے مسائل کا ہی سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اس سے ڈپریشن کی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن میں کی گئی تحقیق کے مطابق67 گرام یا اس سے زائد میٹھی اشیائ کھانے سے ڈپریشن لاحق ہونے کا خطرہ23 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پان سال تک روزانہ 67 گرام میٹھی چیزیں کھانے سے موٹاپے اور ذیابیطس کے علاوہ ڈپریشن کے امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ میٹھا کھانے کی عادت کے تدارک سے بہت سے طبی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.