دہری شہریت، سپریم کورٹ نےچار نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکشن روک دیے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ::: دہری شہریت کے باعثسپریم کورٹ آف پاکستان نے چار نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکشن روک دیے اور ان سے وضاحت طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں دہری شہریت کیس سے متعلق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ چار سینیٹرز دہری شہریت کے حامل ہیں، جن میں سعدیہ عباسی، ہارون اختر، نزہت صادق، چوہدری سرور شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.