چیف جسٹس آف پاکستان نے جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

ٓاسلام آباد جدت ویب ڈیسک چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے ملتان جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے اخباری خبروں پرنوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔دوسری جانب خاتون سے زیادتی کے واقعہ پرگزشتہ روز16 افراد کو گرفتارکیا گیا تھا ۔ پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت مزید 4 افراد کوگرفتارکرلیا جس کے بعد گرفتارہونے والے ملزمان کی تعداد 25 ہوگئی۔ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واضح رہے کہ ملتان میں 16 جولائی کوعمر وڈا نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پرپنچایت نے بدلے میں عمروڈا کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم سنایا جس پرمتاثرہ لڑکی کے بھائی اشفاق نے 18 جولائی کوعمر وڈا کی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.