ناجائز منافع خوروں نے چینی سے مٹھاس چھین لی

لاہور جدت ویب ڈیسک شوگر ملوں کی طرف سے سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث تھوک مارکیٹ میں چینی کاپچاس کلو کا تھیلا مزید 100روپے مہنگا ہو گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی سپلائی روکنے کے باعث تھوک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور 50کلو کا تھیلا مزید 100روپے اضافے سے 2750روپے سے بڑھ کر 2850روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت سرکار کے متعین کردہ نرخوں 55روپے کی بجائے 7روپے اضافے سے 62روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر دکاندار قلت کو جواز بنا کر 65روپے فی کلو پر بھی فروخت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.