کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

جدت ویب ڈیسک :پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سری لنکا نے دنیش چندی مل کی قیادت میں 15رکنی ٹیم کا اعلا ن کر دیا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ بھی سرفراز احمد کی قیادت میں 16رکنی ٹیم پاکستانی ٹیم کا اعلان کرچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سری لنکن ٹیم میں کپتان دنیش چندی مل کے ساتھ نائب کپتان لہیروتھیریماکے علاو ہ نووان  ردیپ،وشوافرنانڈو،لہیروگاماگے،:لکشن سینڈاکن،دلرووان پریرا،سورانگا لکمل ،نیروشین ڈیکویلا،ڈیموتھ کرارنتے،کوشال سلوا،کوشل مینڈس،سدیراسماورک ما اوررنگاناہیراتھ شامل ہیں۔ٹیم میں دو نئے کھلاڑی سدھیراسماراوکرمااور روشین سلوا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔پاکستان سری لنکا2ٹیسٹ میچزکی سیریز28ستمبرسے یواے ای میں ہوگی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.