سری دیوی کی دبئی میں رُکنے کی وجہ سامنے آگئی، جانیے

جدت ویب ڈیسک ::ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار نے پینٹنگ کی نمائش میں اپنی 2 تصاویر رکھی تھیں، جن کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی ادارے کو دی جانی تھی۔سری دیوی اداکاری اور رقص کی ماہر تو تھی ہی لیکن بہت کم لوگوں کو یہ علم ہوگا کہ انہیں پینٹنگ کا بھی شوق تھا اور وہ کافی عرصے سے مصوری کے جوہر دکھا رہی تھیں۔ سری دیوی نے ایک پینٹنگ میں مائیکل جیکسن کے کلاسک پوز کو کینوس پر اتارا تھا جبکہ سونم کپور کی پینٹنگ میں بھی انہوں نے ان کی پہلی فلم ’سانوریا‘ سے ایک پوز بنایا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی بنائی ہوئی یہ پینٹنگز دبئی میں ہونے والی نمائش میں رکھی گئی ہیں جو 8 سے 10 لاکھ روپے میں نیلام کی جائیں گی۔سری دیوی اِن پینٹنگز کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی ادارے کو دینا چاہتی تھیں۔کچھ عرصہ قبل سری دیوی نے سلمان خان کے رئیلٹی شو ’دس کا دم‘ میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ پینٹنگ ٹپس سلمان خان سے لیتی ہیں۔اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے شوہر بونی کپور بھی تھے ۔واضح رہے کہ سری دیوی 24 اور 25 فروری کی درمیانی شب دبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے واقع ہوئی، تاہم بعدازاں دبئی کے پبلک پراسیکیوشن نے موت کی وجہ حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے کو قرار دیا تھا۔
ان کی آخری رسومات گذشتہ روز ممبئی میں ولے پارلے کے شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔سری دیوی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.