ہسپانوی ساحلی محافطوں نے 600 مہاجرین کو بچا لیا

میڈرڈ جدت ویب ڈیسک ہسپانوی ساحلی محافظوں نے بحیرہ روم میں کشتیوں پر بھٹکنے والے تقریباً 600 مہاجرین کو بچا لیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز15کشتیوں اور ایک جیٹ سکائی کے آپریشن کے تحت ان افراد کو محفوظ طریقے سے ساحل سمندر پر پہنچا دیا گیا۔ مراکش اور سپین کی سمندری حدود سے بچائے گئے ان افراد میں 35 بچے بھی تھے۔ یہ افراد آبنائے جبرالٹر کو عبور کرتے ہوئے سپین پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق رواں برس سپین پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد تقریبا83 ہزارہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.