سپین، دہشت گردی کے دوسرے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

میڈرڈ جدت ویب ڈیسک سپین کے دارالحکومت بارسلونا میں پولیس نے دوسرا حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق سپین میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بارسلونا کے علاقے کیمبرلز میں ایک دوسرے دہشت گرد حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم 2 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل بارسلونا میں کار حملے میں 13 افراد کی ہلاکت کے بعد دہشت گرد دوسرا حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کے فوجیوں کی کارروائی تھی۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں جبکہ کیمبرلز کی بندرگاہ پر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.