South Africa Woman Sets New Guinness World Record By Giving Birth To 10 Babies At A Time
South Africa Woman Sets New Guinness World Record By Giving Birth To 10 Babies At A Time

جنوبی افریقا، خاتون نے بیک وقت 10بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کیپ ٹاؤن: جدت ویب ڈیسک:جنوبی افریقا میں ایک خاتون نے بیک وقت دس بچے پیدا کرکے مالی کی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بکآف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے تاہم اندازہ نہیں تھا کہ عالمی ریکارڈ بننے جا رہا ہے۔ل

یڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کرکے خاتون کو بتایا تھا کہ 8 بچے کوکھ میں پل رہے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ دس بچوں کی پیدائش کے لیے خاتون کو کسی قسم سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔

نارمل ڈلیوری کے بعد زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ گوسیامے پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اس طرح اب ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مالی میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے 9 بچوں کو جنم دیا تھا جب کہ 2012 میں بھارتی خاتون کے یہاں 11 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم بچوں کی یہ پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.