پاکستانی اور انڈین فیشن انڈسٹری میں دھماکہ ،سونم کپوراور انکی بہن میدان آگئیں

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کی بہن ہدایت کار ریہا کپور نے ایک ساتھ مل کر حال ہی میں اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کیا، جس کا نام ریہسن رکھا گیا۔ویسے تو سونم کپور کو بولی وڈ کی فیشنسٹا یا فیشن آئیکون کہا جاتا ہے، لہذا ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو دیکھتے ہوئے ہر کوئی یہی سوچے گا کہ یہ بہترین ہوں گے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دو پاکستانی اداکارائیں بھی سونم کپور کے ملبوسات کی مداح ہوگئی ہیں۔پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک ایونٹ کے دوران ماورا حسین نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور خاکی رنگ کی پینٹ زیب تن کی، انہیں یہ اسٹائل اس حد تک پسند آیا کہ ماورا نے ٹوئٹر پر سونم کپور اور ان کی بہن کی تعریف کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ماورا نے لکھا میں نے گزشتہ رات ریہسن برانڈ کا لباس پہنا، جس سے میں بےحد مطمئن تھی۔جس پر بولی وڈ ادکارہ سونم کپور نے جواب میں ماورا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس لباس میں کافی اچھی لگ رہی ہیں۔ماورا حسین کے علاوہ ماہرہ خان کو بھی کچھ روز قبل سونم کپور کی ڈیزائن کی ہوئی ایک منفرد ساڑھی میں دیکھا گیا تھا۔یہ ساڑھی ریہا کپور نے بھی اپنے برانڈ کی شوٹ کے لیے زیب تن کی تھی، جس کی تصویر سونم کپور نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ماہرہ نے بھی ٹوئٹر پر اس ساڑھی کے لیے سونم کپور کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.