زویا فیکٹر ،کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، سونم کپور

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انوجا چوہان کے ناول ’ دا زویا فیکٹر ‘ سے ماخوذ فلم کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرخوشی سے بھرپور اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ فلم ’زویا فیکٹر‘ کا حصہ بن گئی ہیں۔ان کا کہناتھاکہ فلم میں ابھیشیک شرما ،آرتی شیٹھی اور پوچا شیٹھی بھی کام کررہی ہیں ¾میں’ زویا فیکٹر‘کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں اور منتظر ہوں کہ فلم کی عکس بندی کب شروع ہوتی ہے۔فلم کی کہانی ایک خاتون زویا سنگھ سولنکی کے گرد گھومتی ہے ،جو ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرتی ہے اور اپنی ملازمت کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کرتی ہے ¾ کھلاڑی اسے اپنی خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.