سونم کپور کوسانس لینے میں دشواری،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

جدت ویب ڈیسک :سونم کپور فلمی دنیا کی صف اول کی اداکارہ ہیں اور اپنے فیشن اسٹائل کے باعث الگ شناخت رکھتی ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ رچا چڈہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کسی اور کو ممبئی کے اوپر دھند دکھ رہی ہے؟ کیوں کہ پچھلے کئی دنوں سے مجھے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ہم پاؤڈر کھا رہے ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی زندگی میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا نہیں کیا لیکن کچھ وقت سے مجھے سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے اور مجھے پھیپھڑوں میں ورم ہوگیا ہے جو کہ خوفناک ہے۔اداکارہ اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بننے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.