سوناکشی سنہا رکشہ پر سوار ہوکر بھارتی شہر احمد آبادپہنچ کر گلیوں میں رقص کرنا شروع کردیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی شہر احمد آباد کی گلیوں میں رقص کیا اور رکشے کی سواری بھی کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا اپنی فلم کا ایک گیت فلمبند کروانے کیلئے احمد آباد پہنچیں جہاں انہوںنے نئے گیت پر رقص کیا اور رکشے میں بیٹھ کر بھی کئی مناظر عکسبندکروائے۔ سوناکشی کو وہاں پاکر ان کے مداحوں کا رش لگ گیا۔ بعد ازاں سوناکشی نے احمد آباد کی گلیوں میں اپنی فلم کی ٹیم اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم’’ چکری ٹولیٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.