ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری سردی کی شدت میں اضافہ

جدت ویب ڈیسک ::برفباری سے جہاں خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل رہےہیں وہیں عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔یخ تنگی، شانگلہ ٹاپ، اجمیر سپین غر سمیت بالائی علاقوں میں چار سے پانچ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ شدید برفباری کے باعث چھترپلین کے مقام پر قراقرم ہائے وے، یخ تنگے پورن روڈ اور بشام سوات روڈ بدستور دوسرے روز بھی بند ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں ۔ ادھر دیربالا میں مسلسل چھتیس گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سڑکیں بند ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ ایبٹ آباد میں بھی بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےملکہ کوہسار میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ اب تک 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔ برفباری کے خوبصورت مناظر دیکھنے کیلئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.