وزیراعظم اب زہنی مریض بن چکے ہیں ،فی الفور عہدہ چھوڑ دیں

جدت ویب ڈیسک ؛اپوزیشن اجلاس کے بعد دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ کیا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ ہم تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں ہمارے ملک میں کوئی بھی شخص آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا ہم کہنا چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان ایک جسم ہے تو جمہوریت اس کی روح ہے اور جو جسم کو روح سے الگ کرنا چاہتا ہے وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہےامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے الٹرا ساؤنڈ کیا ہے اور اب سپریم کورٹ نے مرض کی دوا لکھنی ہے، ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں چاہتے ہیں کہ مریض فی الفور استعفیٰ دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.