نگراں وزیر اعظم کے معاملے پرخورشید شاہ اورسراج الحق نے سرجوڑ لیے

جدت ویب ڈیسک ::پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں خورشید شاہ اور سراج الحق میں ہونے والی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ملک میں آئینی استحکام کے حوالے سے کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنا چاہیے ۔ اس سے قبل خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں نگراں وزیر اعظم کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا ۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے اداروں کے درمیان ازخود تصادم پیدا کر رہی ہے ، جو کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.