نواز شریف نے اثاثے چھپا کر قوم کو دھوکہ دیا،سراج الحق

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپا کر قوم کو دھوکہ دیا ہے توقع ہے کہ وہ عدالت عظمیٰ سے نااہل ہوجائیں گے ۔سراج الحق نے جمعے کو پانامہ لیکس کیس پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر نے اربوں کے اثاثے چھپا رکھے ہیں حتیٰ کہ وزارت عظمیٰ کے باوجود بھی دبئی میں ملازمت کرتے ہیں جو کے عوض ملنے والی آمدنی کو بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ہے قوم کے ساتھ اس دھوکہ دہی وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 62اور63کے تحت صادق اور امین نہیں رہے لہذا وہ وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے کے اہل نہیں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں بھی باربار وزیر اعظم کی صادقت اور مانت پر سوالات اٹھائے گئے لیکن ان کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب سامنے آیا اور نہ شکار کے لئے پاکستان کے دورے کرنے والے قطری شہزادے گواہی کیلئے آئے جس پر بلاآخر پانامہ کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیشہ کمزورں کیلئے طاقتور قانون امیروں اور حکمرانوں کیلئے بھی طاقتور رہے انہوںنے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے کیس کی تمام سماعتوں میں فریقن کو غور سے سناہے حلانکہ اب ہم سمجھتے ہیں عدالت سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا اور ان شائ اللہ وزیر اعظم آئین کے ارٹیکل 62اور 63کے تحت نااہل ہوں گے جس کے بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ ملک میں کرپشن کے سارے راستے بند ہوجائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.