وطن کے دفاع کے لئے قوم سیسہ پلائی دیوار ہے،سراج الحق

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مادر وطن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کے لئے قوم سیسہ پلائی دیوار ہے دشمن جان لیں پاکستانی ملک کے دفاع کے لئے جانوں کی قربانی تک سے دریغ نہیں کریںگے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یوم دفاع کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ یہ مکل ہمارے آبائو اجداد کی بیش بہا قربانیوں سے کے نتیجے میں ملا اور اس کے قیام کے لئے بھی ہمارے جوانوں نے جانوں کے لئے لازوال قربانیاں پیش کیں۔ 1965 میں بھی دشمن نے کاری ضرب لگانے کی کوشش کی لیکن پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا اور ان کے مذموم و ناپاک عزائم ناپاک بنا دیئے ۔ سراج الحق نے کہا کہ آج بھی ہمارے خلاف سازشیں جاری ہیں لیکن وطن کے دفاع کے لئے قوم سیسہ پلائی دیوار ہے پاکستانی مٹ سکتے ہین اور کٹ سکتے ہین لیکن ملک کے دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ دار اقوام متحدہ اور نام نہاد عالمی طاقتیں ہیں ہم نے نہ صرف کشمیر کی آزادی تک بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ان کی آزادی اور ان کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کے لئے اپنی آواز موثر انداز میں بلند کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.