کا غذ کی کشتی کو نہیں بچا سکتے اسے اب ڈوبنا ہی ہے، سراج الحق

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنا ٹیکس تو جمع نہیںکرایا قوم کو ٹیکس ادا کرنے کی تلقین کی ۔صرف سیاسی لیڈر ز نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔شاہی خاندان نے حکومت کو ذاتی مقصد کیلئے استعمال کیا ۔ کاغذ کی کشتی کو نہیں بچا سکتے اسے اب ڈوبنا ہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران خاندان نے منصب، اسمبلی کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔ایسے شواہد اور ثوبت آگئے ہیں کہ شریف خاندان پھنس چکا ہے ۔ حکومت کے کام ہی ہتھکڑیاں بن رہے ہیں ۔عدالت میں نواز شریف کو بھولا بھالا بنا کر پیش کیا گیا ۔چاہتے ہیں کیس کا جلد خاتمہ ہو قوم خوشخبری سنے ۔500لوگ کرپشن میں اندر چلے جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.