رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 10 ملزمان کو گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آصف علی عرف آصف بلوچ اور اصغر علی عرف اصغر ٹریگر کو گرفتار کیا۔ ملزمان کا تعلق جے ایس کیو ایم سے ہے۔ ملزمان آئی ای ڈی بلاسٹ اور دہشت گردی میں سہولت کاری جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ناظم آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ارشد عرف چارلی کو گرفتار کیا۔ ملزم کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم âلندنá سے ہے۔ ملزم ایم کیو ایم کے نامزد ٹارگٹ کلرز وسیم بخشی اور عابد گلیش کے ساتھ گہرے روابط ہیں، ملزم ایم کیو ایم لندن کے لئے اسلحہ کی خریداری کے علاوہ بھتہ خوری، جبری کھالیں جمع کرنے ، ہوائی فائرنگ کر کے دوکانیں بند کروانے جیسے جرم میں ملوث ہے۔ مدینہ کالونی، اسٹیل ٹاؤن اور ناظم آباد کے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں غلام اصغر، امجد گوپنگ، پرویز علی، محمد جارو، بابر، محمد ارشد اور محمد سلمان شامل ہیں۔ ملزمان اغوائ برائے تاوان بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم جیسی لاتعداد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.