پہلی بار سندھ بھر میں آئن لائن نرسنگ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ نرسنگ ایگزامنیشن بورڈ نے نتائج کا اعلان کردیا ۔ تین سو طالب علموں کے نتائج روک دیئے ۔ نرسنگ کنٹرولر امتحانات خیر النسائ کے مطابق جنکی کاپیاں مسنگ اور پی این سی پری رجسٹریشن نہیں ہیں انکے نتائج روک دیئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پوسٹ بیسک اسپلائزیشن ڈپلومہ کے نتائج بھی پی این سی پر ی رجسٹریشن کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں ۔سندھ نرسنگ ایگزامنیشن بورڈ نے سندھ کی تاریخ میں پہلی دفعہ آن لائن نتائج کا اعلان کیا ہے ۔ سندھ بھر سے 10 ہزار 3 سو طالب علموں نے امتحانات میں شرکت کی ۔ تین سو طالب علموں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں جن میں ڈیڑھ سو طالب علموں کی پی این سی رجسٹریشن موجود نہیں اور ڈیڑھ سو طالب علموں کی کاپیاں غائب ہیں ۔ جس کی شکایات تحریری طور پر ہیلتھ سیکریٹری کو بھی دی گئی ہے اور فیصلہ آنے تک نتائج لوگ دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گذشتہ سالوں سے زیادہ اس سال نتائج میں شفافیت ہے ۔ ہر کوئی باآسانی اپنا رلزٹ آن لائن چیک کرسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.