ایس این ای بی کے نتائج کا اعلان ، طالب علموں کا احتجاج ،خیر النسا کا موقف

کراچی جدت ویب ڈیسک گذشتہ روز سندھ نرسنگ ایگزیمنیشن بور ڈ کی جانب سے نرسنگ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں 49فیصد پاس ہوئے جبکہ 51فیصد فیل ہوگئے تھے جس کے بعد طالب علموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور فیل ہونے والے طالبعلموں نے احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے پریس کلب اورسندھ نرسنگ کنٹرولر آفس سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری کردیا آج احتجاج کا 5روز گزرنے جانے کے بعد بھی مسائل کا حل نہ نکالا جاسکا ۔ طالب علموں سے نہ حکومتی وفد اور نہ ہی سندھ نرسنگ انتظامیہ نے کوئی رابطہ کیا ۔ اس سلسلے میں جب نمائندہ جدت نے سندھ نرسنگ کنٹرولر میڈم خیر النسائ کا موقف جانے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آج سے قبل لاکھوں روپے لیکر تمام نرسنگ طالب علموں کو پاس کردیا جاتا تھا ۔ بروکر مافیا لاکھوں روپے لیکر نتائج میں ردوبدل کرتے تھے۔ تاہم ایک بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ نتائج سے قبل ہی طالب علموں کو نتائج کا کیسے پتہ چل گیا ۔نتائج تو ہمیشہ خفیہ رکھے جاتے ہیںہیں پھر طالب علموں کو کیسے پتہ چلا ۔ اس کی بھی جلد از جلد تحقیقات کی جائے گی۔ معصوم طالب علموں کو کرپ ٹ اور بروکر مافیا اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔ انہیں طالب علموں کے مستقبل سے کوئی غرض نہیں ۔جن طالب علموں کو نتائج کے حوالے سے کوئی بھی اعتراض ہو۔ وہ نرسنگ بورڈ میں آئیں ۔ہم انہیں مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ان کے ساتھ مکمل انصاف اور ان کی سنوائی ہوگئی سڑکوں پر کبھی بھی فیصلے نہیں ہوتے ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کا حل نکالا جاتا ہے ۔میری تمام طالب علموں سے درخواست ہے اس قسم کے ہتھکنڈوں کا حصہ نہ بنیں بلکہ نرسنگ بورڈ آپ کیلئے موجود ہے وہ آپ کی ہر ممکن رہنمائی اور تعاون کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.