گھوسٹ ملازمین کی تلاش ،کراچی سمیت سندھ بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بائیو میٹرک شناخت کا عمل شروع

جدت ویب ڈیسک :پہلی بار کراچی سمیت سندھ بھر کی 24 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بائیو میٹرک شناخت کا آغاز ہوگیا ہے ۔ جناح اسپتال اور ناظم آباد میں دو سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سینٹرل ڈاکٹر سید ضیا انصار کا کہنا تھا کہ اقدام خوش آئند ہے ۔ اس سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بے چینی بھی ختم ہوجائے گی۔ ۔ یہ عمل گھوسٹ اور غیر سرکاری ملازمین کی شناخت میں مددگار ثابت ہوگی۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر توفیق نے بتایا کہ سیکریٹری صحت کی ہدایت پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بائیو میٹرک شناخت کی جارہی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.