پولیس کا کام بہت مشکل ہےآپ پر بھاری ذمے داری ہے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

کراچی جدت ویب ڈیسک :ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ میرٹ پر بھرتی ہوئے ہیں، قوم پولیس اہلکاروں کی طرف دیکھتی ہے، آپ نےعوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے واضح فیصلہ دیا اور جو ذمہ داریاں عدالت نے مجھے دیں وہ پوری کردی ہیں جب کہ میں نے عدالت کا سہارا نہیں لیا، سول سوسائٹی نے یہ کیس کیا تھا اور میں کیس میں مدعی نہیں تھا۔اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ایک آدمی کی غلطی کا خمیازہ پورے محکمے کو بھگتنا پڑتا ہے، پولیس کا کردار ایسا بنائیں گے کہ ہم سب اس پر فخر کریں گے، پولیس کا کام بہت مشکل ہے آپ پر بھاری ذمے داری ہے، پولیس اہلکاروں نے ذمے داری سے بھاگنا نہیں بلکہ ذمےداری کو گلے لگانا ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں تیز دھار آلوں سے حملوں کا مقصد خواتین میں خوف پیدا کرنا تھا تاہم چھری مار واقعات میں ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.