سندھ ہائیکورٹ کا فی کلو دودھ 85 روپے میں فروخت کرنے کا حکم

کراچی جدت ویب ڈیسک ::سندھ ہائیکورٹ نے فی کلو دودھ 85 روپے میں فروخت کرنے کا حکم دے دیا ۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ جب تک قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر فیصلہ نہ ہو، دودھ فی کلو 85 روپے ہی فروخت کیا جائے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں دودھ یٹیلرز ایسوسی ایشن اور شہری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں دودھ کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے جس پر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ 85 روپے فی کلو دودھ فروخت نہیں کر سکتے ، نقصان کا سامنا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمشنر کراچی کو مذکورہ قانون کے تحت دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار نہیں ۔ عدالت نے کہا کہ زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.