عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، وہ آج صوبے کے 33 ویں گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

کراچی: جدت ویب ڈیسک :: نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، وہ آج صوبے کے 33 ویں گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے نامزد گورنرعمران اسماعیل صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری اسمبلی کوبھجوا دیا۔
یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عمران اسماعیل صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے منتخب ہوئے تھے۔عمران اسماعیل نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا گورنرہوں، مخصوص شہر کا نہیں، کوشش کروں گا کہ سب کوساتھ لے کرچلوں۔نامزد گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، صوبائی اورفیڈرل حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔
عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کی نمائندہ جماعتوں کوبھرپورتعاون کا یقین دلاتا ہوں، عمران خان کے وژن کے مطابق عام شہری کی طرح زندگی گزاروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.