سندھ کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوگا

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہرتین بجے وزیر اعلی ہائوس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرزسندھ،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرائ برائے داخلہ، قانون، پارلیمانی امور اور اطلاعات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر اقدامات اور نیشن ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے۔سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چائینیز کی سیکیورٹی سے متعلق بھی سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں فوجی عدالتوں کو بھیجنے والے کیسز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.