سندھ میں پری مون سون بارشیں آج شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد :: سندھ میں پری مون سون بارشیں آج شروع ہونے کا امکان ہے۔

شہرقائد میں آج گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔ شدید گرمی اور شدید حبس  ہے جیسا کہ بارش سے پہلے ہوتا ہے۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں بارش سے پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ اس کے بعد بیشتر علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش ہو گی۔ موسم بھی سہانا ہو جائے گا اور سمندری ہوائیں بھی چلنے لگیں گی۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.