بلدیہ ملیر کا عوام کیلئے صحت کی سہولیات کا تحفہ

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ عوام کو صحت عامہ کی بہترین بنیادوں پر مفت فراہمی یقینی بنانے کیلئے عوامی خواہشات اور ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ترجیحات کا تعین کر کے منصوبہ بندی کے تحت مثالی اقدامات اٹھا رہے ہیں، عوام کوبلدیہ ملیر کے تمام ہسپتالوں اور ڈسپنسریز میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر سطح پر بھرپور اقدامات کئے جار ہے ہیں ، بلدیہ ملیر کی تمام میٹرنٹی ہوم، ڈسپنسریزاور ہسپتالوں میں فراہم سہولیات پر بھرپور نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ عوم کو علاج کی غرض سے بلدیہ ملیر سے باہر نہ جانا پڑھے،یو سی کی سطح پر عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا مقصد عوام کا معیار ذندگی بلند کرنا ہے ،آسو گوٹھ میٹرنٹی ہوم کی یوسی غازی داود بروھی کی عوام کیلئے تحفہ ہے جہاں پر عوام مفت طبی سہولیات میسر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے یو سی غازی دائود بروھی آسو گوٹھ میٹرنٹی ہوم کے ترقیاتی منصوبے کا کام مکمل ہونے پر جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پریو سی کونسلر اقبال سالاری، سی ایم او ڈاکٹر طاہر ملک، میٹرنٹی ہوم انچارج بھی موجود تھی۔چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے سی ایم او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر کے میٹرنٹی ہومز اور ڈسپنسریز میں جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں کا خاص خیال رکھا جائے ، عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل برئو ے کار لائے جائیں۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر میں مکمل اورجاری ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.