سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور ری اون انرجی کا تھرکول بلاک ٹو میں5 میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد، جدت ویب ڈیسک ::سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی( ایس ای سی ایم سی) اور ری اون انرجی نے دھوئیں کے اخراج میں کمی اورماحولیاتی تحفظ کیلئے تھرکول بلاک ٹو میں5 میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے ایس ای سی ایم سی اور ری اون انرجی نے معاہدہ پر دستخط کیئے۔جمعرات کو ایس ای سی ایم سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ابوالفضل رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے سستی اور شفاف توانائی کے حصول میں مدد ملے گی اور کاربن گیسوں کے اخراج میں سالانہ3150 میٹرک ٹن کی کمی لائی جاسکے گی،جس سے ماحول پرانتہائی موثر اثرات مرتب ہوںگے،پاکستان میں کان کنی کی کسی بھی کمپنی کی جانب سے اپنے کان کنی کے منصوبوں کیلئے شمسی توانائی سے شفاف اورماحول دوست بجلی پیداکرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.