موسم گرما کی تعطیلات ختم،تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی جدت ویب ڈیسک موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے پر منگل کی صبح کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سرکاری ونجی اسکول اورکالج کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، یونیفارم میں ملبوس بچوں کی بڑی تعداد اسکولوں کی جانب رواں دواں دکھائی دی جبکہ اسکولوں کی گاڑیاں سڑکوں پر آنے کی وجہ سے ٹریفک کے دبائو میں بھی اضافہ ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.