پاپ سنگر عباس حسن نے زی میوزک انڈیا سے معاہدہ کرلیا

کراچی جدت ویب ڈیسک ایوارڈ یافتہ پاپ سنگر عباس حسن نے زی میوزک انڈیا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں، معاہدے کے تحت کینیڈین نژاد فرانسیسی پاپ سنگر عباس حسن زی میوزک کے ساتھ ملکر انڈین میوزک میں اپنی آواز کا جادوجگائیں گے، یاد رہے کہ عباس حسن کے ساتھ ہونے والا یہ معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ تسلیم کیا جارہاہے۔ اس اشتراک پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ آف زی میوزک انوراگ بیدی کا کہنا تھا کہ زی میوزک کا یہ قدم موسیقی کی دنیا میں آنے والے کل کے لیے تازہ آواز اور باصلاحیت سنگر کی تلاش کا حصہ ہے، اور ہمیں خوشی ہے کہ عباس حسن اب زی میوزک فیملی کے رکن ہیں،انوراگ بیدی کا کہنا تھاکہ فرانسیسی پاپ سنگر کی فرینچ، اسپینش سمیت دیگر زبانوں میں گانے کی صلاحیت انہیں دوسروں سے قدرے مختلف بناتی ہے، ہم بھی اپنے سننے والوں کو کچھ نیا ذائقہ متعارف کرانے کاارادہ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر جب عباس حسن سے معاہدے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاہدے کو لیکرکافی خوش ہیں، اور ان کا زی میوزک کے ساتھ یہ معاہدہ سننے والوں کو ایک موسیقی کے ایک رنگ سے روشناس کرائے گی، انھوں نے بتایاکہ نہ صرف وہ خود بلکہ زی میوزک کی ٹیم بھی ان کے ساتھ کام کرنے کو ایک حیرت انگیز واقعہ قرار دے رہے ہیں، انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پرستاروں کے لیے ایک تھکا دینے والی لمبی مسافت طے کرنے کو تیار ہیں، اور وہ اس کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کر پائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.