شعیب اختر کامشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

لاہور: جدت ویب ڈیسک :: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے نجم سیٹھی نے مشیر مقرر کیا تھا، اب میرا اس عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے، اس لیے میں مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شعیب اختر کو 2017 میں اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔
خیال رہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد نجم سیٹھی نے 20 اگست کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد احسان مانی نئے چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.