شعیب مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اظہار۔۔۔۔۔۔بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا

کراچی جدت ویب ڈیسک :بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’’نو فلٹر نیہا‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ ذندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی نوعیت کے سوالوں کے بھی جواب دیئے۔ کہا کہ میں کسی خوف میں مبتلا نہیں ہوں لیکن زیادہ حق جتاتی ہوں لہٰذا مجھے حق جتانے میں کمی لانے کی ضرورت ہے، میرے خیال میں یہ ایک بڑا فرق ہے۔ٹینس اسٹار سے جب ان کے شوہر و پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو ایڈوائس سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شعیب اپنی ذات میں دیوانے انسان ہیں لیکن میں محسوس کرتی ہوں وہ ایک معصوم انسان ہیں۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب کو اپنے پیار کا اظہار الفاظ میں کرنا ہوگا کیوں کہ میں جانتی ہوں وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن انہیں بتانا ہوگا کہ مجھ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.