Shoaib Akhtar Former Pakistani Cricketer
Shoaib Akhtar Former Pakistani Cricketer

شعیب اختر نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتادیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت میں سلمان خان اْن کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دْنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اْن سے مختلف سوالات کیے۔

سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ بھارت میں آپ کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟

مداح کے سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان کی فلم کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی۔شعیب اختر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.