Shinay شینیے خشک میوہ وادی کوئٹہ کی سوغات

جدت ویب ڈیسک ::وادی کوئٹہ میں سرد موسم کے دوران خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔خشک میوہ جات کا ذکر آئے تو زباں پر بادام، پستہ اور کاجو کا ذائقہ آ جاتا ہے لیکن ان میں شامل شینیے خشک میوہ وادی کوئٹہ کی سوغات ہے ۔ خشک میوے کی دکانوں اور ریڑھیوں پر بادام پستہ .کاجو کے درمیان ایک ایسا میوہ بھی موجود ہوتا ہے جسے مقامی زبان میں شینیے کہا جاتا ہے جو بلوچستان کے علاوہ افغانستان کے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے ۔ شہری کہتے ہیں کہ مہنگا خشک میوہ خریدنا ان کے بس کی بات نہیں مگر کم قیمت شینیے خرید کر کھانا ان کا سردیوں میں پسندیدہ مشغلہ ہے ۔دال کے دانے جتنا یہ خوش زائقہ میوہ اوپر سے نرم اور سبز جبکہ اندر سے سخت پوتا پے شوقین افراد بڑی مہارت سے اسے توڑ کر اسکا بیج بھی کھاتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.