شلپا شیٹھی کےعلاوہ پورا گھرانہ کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک ::بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا کےعلاوہ  شوہر، بچوں، والدہ اور ساس سسر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تاہم اداکارہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اداکارہ اور مختلف ریئلٹی ٹی وی شوز میں جج کے فرائض نبھانے والی شلپا شیٹھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے گئے نوٹ میں اس حوالے سے بتایا۔

شلپا شیٹھی نے کہا کہ گزشتہ 10 روز ان سمیت ان کے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل رہے ہیں کیونکہ یکے بعد دیگرے سب کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے گھر کے تمام افراد ڈاکٹروں کے مشوروں اور ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔شلپا شیٹھی نے کہا کہ ‘میرے ساس، سسر، ان کے بعد میری بیٹی سمیشا، پھر بیٹا ویان، اس کے بعد میری ماں، اور پھر میرے شوہر راج کندرا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی’۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سب سرکاری ہدایات کے تحت گھر میں اپنے کمروں میں آئسولیشن میں ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھر کے 2 ملازمین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور طبی مرکز میں ان کا علاج جاری ہے۔

شلپا شیٹھی نے بتایا کہ ‘سب صحتیاب ہورہے ہیں اور ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے’۔

کورونا ضوابط پر عمل کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات پر عمل کیا ہے اور ہم حکام کی مدد کے بہت مشکور ہیں۔

انہوں نے مداحوں کی محبت اور نیک تمناؤں کا بھی شکریہ ادا کیا اور دعاؤں میں یاد رکھنے کا کہا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر کہا کہ ‘برائے مہربانی ماسک پہنیں، سینیٹائز کریں، محفوظ رہیں اور چاہے کووڈ پازیٹو ہوں یا نہ ہوں، مثبت سوچ رکھیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.