نواز شریف کے استعفی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،شیری رحمان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے پیپلزپارٹی نواز شریف کے مستعفی ہونے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر شیری رحمان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگâنá کے خلاف شواہد سامنے آ گئے ہیں اب ہر حالت میں ان کو جواب دینا ہوگا ۔ بجائے یہ لوگ روزانہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر حملے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جگ ہنسائی اور انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور یہ پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے ۔ اس لئے پیپلزپارٹی نواز شریف کے استعفیٰ کے مطالبے سے کبھی بھی پیھچے نہیں ہٹے گی اور نواز شریف جب تک مستعفی نہیں ہو جاتے پی پی پی اپنی آواز اٹھاتی رہے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.