نوازشریف صاحب ڈٹنے کی باتیں چھوڑ دو، شیخ رشید احمد

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ شید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک وقوم کی بے عزتی کروائی ہے جب کہ وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنارہے ہیں ۔جتنے لوگ جے آئی ٹی کو گالیاں نکال رہے ہیں دراصل وہ سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، نوازشریف صاحب ڈٹنے کی باتیں چھوڑ دو آپ نااہل بھی ہوں گے اورجیل بھی جائیں گے جب کہ نوازشریف کے پاس سوائے استعفے کے دوسرا آپشن نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کل ججز نے کہا کہ اگر آج بھی منی ٹریل تولے آؤ، گزشتہ روزسماعت میں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے تسلیم کیا دبئی میں حکامہ بھی لیا اوروزیراعظم چیئرمین بھی رہے تومیرا خیال ہے کہ کھیل ختم ہوگیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.