نیب کے ریفرنس دائر نہ کرنے پریاد دہانی کیلئے سپریم کورٹ گیا،شیخ رشید

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف اصل کیس ہی حدیبیہ پیپرملز کا ہے ،نیب کے ریفرنس دائر نہ کرنے پریاد دہانی کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی میں پارٹنر ہیں،عید کے بعد میں کیس عدالت لے جائوں گا۔نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نیب نے7 دن میں ریفرنس دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ،سات دن سات ہفتے نہیں ہونے چاہئیں تھے، اگر سپریم کورٹ میں دیئے گئے بیان کی کوئی حیثیت نہیں تو کوئی بات نہیں،شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو کیس کو کیس ہی سمجھنا چاہئے ،نیب کے پاس کام کرنے کا پورا موقع ہے ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یا اسحاق دار صاحب کہیں کہ انھوں نے 164 کا بیان نہیں دیا،اگر وہ بیان سے مکر جاتے ہیں تو خود جیل جائیں گے اور اگر اسے تسلیم کرتے ہیں تو نواز شریف جیل جائیں گے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ رہے کہ قانون سے بالاتر ہیں، پاکستان میں ہر دو تین مہینے بعد حالات بنتے ہیں ، ایل این جی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی میں پارٹنر ہیں اور میں حلفیہ کہنے کو تیار ہوں شاہد خاقان نے بہت مہنگی ایل این جی کا سودا کیا ،شاہد خاقان سے کہا ایل این جی سودے کی دستاویز دیں،عید کے بعد میں ایل این جی کیس سپریم کورٹ لے جاوں گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.