جوڈھائی گھنٹے بعد خالو کو پہنچانے سے انکار کرے اس پر کیا بھروسہ ،شیخ رشید

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاناما رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ میں پاناما رپورٹ پر پہلی سماعت کے موقع پر اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے 20افراد کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا ۔شریف خاندان دبئی اور دیگر ممالک کے چکر لگارہے ہیں ۔پہلے آنسو ختم نہیں ہوئے تھے کہ نیا جنازہ آگیا ۔اقتدار میں آکر ہی سارا کاروبار شروع کیا گیا نواز شریف کا تنخواہ لینا یا نہ لینا کوئی معنی نہیں رکھتا معاملہ عزت کا ہے جے آئی ٹی نے ووٹ نہیںلینے نہ وہ سیاسی جماعت ہے۔حسن اور حسین نواز کا 2000تک کوئی کاروبار نہیں تھا ۔جے آئی ٹی پر اعتراضات کا جواب دینے کا موقع ملنا چاہیے۔ جوڈھائی گھنٹے بعد خالو کو پہنچانے سے انکار کرے اس پر کیا بھروسہ ہے۔جے آئی ٹی نے ثابت کیا کہ ملک میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں ۔شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.